ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا:سونیا گاندھی نے مودی کو پھر لکھا خط

کورونا:سونیا گاندھی نے مودی کو پھر لکھا خط

Tue, 14 Apr 2020 12:29:53    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار برھتے جا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس وبا سے نمٹنے کے لئے کئی بڑے اقدام کئے گئے ہیں - لیکن وقت وقت پر اپوزیشن بھی اپنا فرض نبھا رہا ہے- اپوزیشن کی جانب سے لگاتار حکومت کو کئی مفید مشورے دئے جا رہے ہیں - کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے درمیان ایک بار پھر کانگریس کو غریبوں کی فکر ستانے لگی ہے- کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم نریندر مودی کو خط لکھ کر غریبوں کے حق میں کچھ مشورے دئے ہیں -کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت غریبوں کو ستمبر2020تک مفت اناج مہیا کیا جائے- سونیا گاندھی نے گزارش کی ہے کہ جو غریب فوڈ سیکورٹی قانون کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، انھیں بھی حکومت ستمبر تک اناج دستیاب کرائے- قابل ذکر ہے کہ اس وقت نریندر مودی حکومت نے جون مہینے تک مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے-سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت اپریل سے جون تک فی کس 5کلو اضافی مفت اناج دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے- لیکن لاک ڈاؤن کے طویل اثرات کی وجہ سے وہ حکومت کو کچھ مشورہ دینا چاہتی ہیں - سونیا نے کہا کہ سب سے پہلے تو قومی فوڈ سیکورٹی قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کو10کلو فی کس اناج دینے کی مدت کو3 مہینے کیلئے مزید یعنی کہ ستمبر2020تک بڑھا دیا جانا چاہئے- سونیا نے کہا کہ غریبوں کے سامنے موجود معاشی دشواری کو دیکھتے ہوئے حکومت چاہے تو انھیں مفت اناج دے سکتی ہے-اپنے اگلے مشورہ میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے دائرے میں نہیں آتے ہیں -

ایسے لوگوں کو فی کس 10 کلو اناج کے حساب سے اگلے 6 مہینے تک مفت اناج دیا جانا چاہئے- سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جن کے سامنے کھانے کی فکر ہے، لیکن ان کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے- مہاجر مزدور جو کہ اپنی ریاستوں سے دور ہیں، ہو سکتا ہے کہ انھیں کھانے کا مسئلہ درپیش ہو- اس کے علاوہ کئی غریب لوگوں کے نام راشن کارڈ سے ہٹا دئے گئے ہیں، یہ بھی مسئلہ ہے-کورونا انفیکشن کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ سے کئی ایسے لوگوں کے سامنے بھی کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جو پہلے اسے خود حاصل کرنے میں اہل تھے- سونیا گاندھی نے کہا کہ 2011 کے بعد آبادی میں لگاتار اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت ریاستوں کا کوٹہ اس میں بڑھایا نہیں گیا ہے، اس سلسلے میں بھی غور کرنے کی ضرورت ہے-واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے اس سے پہلے بھی پی ایم نریندر مودی کو کئی بار خط لکھے ہیں اور اہم مشورے کورونا انفیکشن سے لڑنے کے تعلق سے دئے ہیں - گزشتہ 7 اپریل کو لکھے اپنے ایک خط میں سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ میں 30 فیصد کٹوتی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے 5 مشورے بھی دئے تھے جو کہ کورونا سے مقابلہ میں بہت اہم ثابت ہو سکتے ہیں -


Share: